ممبئی ، 2 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) انڈین کرکٹ ٹیم بالکلیہ پہلی مرتبہ امریکہ میں انٹرنیشنل میچز کھیلے گی جب وہ موجودہ ورلڈ T20 چمپینس ویسٹ انڈیز سے فلوریڈا میں دو میچ کی T20 انٹرنیشنل سیریز میں حصہ لے گی۔ یہ مقابلے فلوریڈا کے فورٹ لاڈرڈیل میں متواتر دو یوم 27 اور 28 اگسٹ کو منعقد کئے جائیں گے۔ یہ وہی علاقہ ہے جہاں کریبین پریمیر لیگ میچز منعقد کئے جاچکے ہیں۔ ہندوستانی ٹی وی ناظرین کو ملحوظ رکھتے ہوئے 7:30pm IST پر شروع ہوں گے۔