امریکہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی تیاریاں

واشنگٹن: امریکی ریاست وسکونسن میں صدارتی انتخابات کے حوالے سے ووٹنگ مشکوک ہونے کے بعد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل آئندہ ہفتے شروع جانے کا امکان ہے۔رائٹرز کے مطابق ریاست میں وسکونسن کے الیکشن بورڈ نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر آمادگی ظاہر کی ہے جہاں ڈونالڈ ٹرمپ نے کامیابی حاصل کی تھی۔

ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست گرین پارٹی صدارتی امیدوار جل اسٹین کی جانب سے کی گئی ہے۔

جنہوں نے دیگر دو ریاستوں میں بھی ووٹوں کی گنتی کا مطالبہ کیاہے جہاں ڈونالڈ ٹرمپ انتہائی کم فرق سے کامیابی حاصل کی۔۔

وسکونس الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ گرین پارٹی کی امیدوار کی جانب سے فیس ادا کئے جانے کے بعد دوبارہ گنتی کا عمل شروع کردیاجائے گا۔