امریکہ میں فائرنگ آندھرا پردیش کا نوجوان ہلاک

گنٹور ۔ 7 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : امریکہ میں پیش آئے فائرنگ واقعہ میں آندھرا پردیش کا نوجوان ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کے سینسیٹے شہر میں واقع ایک بینک کو لوٹنے کے لیے تین سارقین بینک میں داخل ہوئے اس دوران بینک عملہ کی مزاحمت پر سارقوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین بینک ملازمین کے ساتھ گنٹور کے تنالی سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ پرتھوی راج بھی ہلاک ہوگئے ۔ بتایا گیا ہے کہ پرتھوی راج بینک کے ملازم تھے ۔ ان کی نعش کو ہندوستان لانے کے لیے وزیر خارجہ سشما سوراج سے نمائندگی کی جارہی ہے ۔۔