امریکہ میں زمین کھسکنے سے 30 افراد لاپتہ

18 افراد کے ہلاک ہونے کی توثیق، محکمہ ہنگامی حالات کے ترجمان کا بیان
ڈارنگٹن۔ 30؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ سرکاری عہدیداروں نے کہا کہ ریاست واشنگٹن میں مہلک زمین کھسکنے کے واقعات کے دوران 30 افراد لاپتہ ہوگئے۔ ابتدائی خبروں میں لاپتہ ہونے والوں کی تعداد زیادہ ظاہر کی گئی تھی، لیکن کئی افراد کو زندہ بچالیا گیا۔ ابتدائی خبر کے بموجب لاپتہ ہونے والوں کی تعداد 90 تھی، لیکن 60 افراد کو محفوظ زندہ بچالیا گیا جس کی وجہ سے لاپتہ ہونے والوں کی تعداد صرف 30 باقی رہ گئی ہے۔ لاپتہ افراد کی فہرست میں میں بعض نام دو بار شامل کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے تعداد میں مزید کمی کا امکان ہے۔ پروگرام منیجر سنوہومش کاؤنٹی کے محکمہ ہنگامی انتظامیہ جیسن بیرمین نے 18 افراد کے ہلاک ہونے کی توثیق کی ہے۔ زمین کھسکنے کے زبردست واقعات جی ایس او شمالی میں 22 مارچ کو پیش آئے تھے۔ امریکہ میں زمین کھسکنے کے واقعات بہت کم پیش آتے ہیں۔ غیر موسمی موسلادھار بارش کی وجہ سے اس چھوٹی سی کاؤنٹی میں زمین کھسکنے کے واقعات کا اولین واقعہ ہے۔