امریکہ میں دولت اسلامیہ سے جنگ کے عزم کا فقدان : ایران

تہران ۔ 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک اعلیٰ سطحی شعبہ پاسداران انقلاب کے سربراہ نے امریکہ پر الزام عائد کیا کہ اس میں دولت اسلامیہ سے جنگ کرنے کے ’’عزم کا فقدان‘‘ ہے۔ وزیر دفاع ایش کارٹر نے کل عراقی افواج پر اپنے ایک انٹرویو میں قبل ازیں الزام عائد کیا تھا کہ عراقی فوج میں دولت اسلامیہ سے جنگ کرنے کا عزم نہیں ہے۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ پاسداران انقلاب کے سربراہ سلیمانی کا یہ تبصرہ کارٹر کے بیان پر راست جوابی حملہ ہے حالانکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے جبکہ ایران کے متنازعہ نیوکلیئر پروگرام کے بارے میں بات چیت بھی معطل ہوگئی ہے۔