حیدرآباد /22 جون ( سیاست نیوز ) حیدرآباد کے علاقہ سعیدآباد سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ سافٹ ویر انجینئیر بتایا جاتا ہے کہ امریکہ میں لاپتہ ہوگیا ہے ۔ اس نوجوان کے والد نے وزیر خارجہ سشما سوراج سے مدد کی درخواست کی ہے ۔ انہو ںنے حال ہی میں آن لا ئین پیام روانہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے فرزند اکٹوبر 2017 سے لاپتہ ہیں ۔ ریٹائرڈ انجینئیر پی بنگارام نے کہا کہ ان کے فرزند بی راگھویندر راؤ ڈسمبر 2011 میں کیلی فورنیا گئے تھے جہاں وہ ایک آئی ٹی کمپنی میں کام کر رہے تھے اور وہ ہر روز ان سے فون پر بات کرتے تھے لیکن اکٹوبر 2017 سے ان سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے ۔ ان کا کوئی ، اتہ پتہ نہیں چل رہا ہے ۔ سمجھا جارہا ہے کہ وہ لاپتہ ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے سشما سوراج کے علاوہ تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راؤ سے بھی درخواست کی کہ وہ ان کے فرزند کا پتہ لگانے میں مدد کریں ۔
پداپلی میں سڑک حادثہ،ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک
حیدرآباد 22جون (یواین آئی )تلنگانہ کے ضلع پداپلی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک ہوگئے ۔یہ حادثہ جمعہ کی صبح کی اولین ساعتوں میں کریم نگر اور پداپلی ٹاونس کے درمیان راجیور ہائی وے کے قریب اُس وقت پیش آیا جب کار نے ٹہری ہوئی لاری کو ٹکر دے دی۔مرنے والوں میں دو بچے اور ان کے والدین شامل ہیں۔اس ہائی وے پر 37سالہ ارون کمار کار چلا رہا تھا ۔ارون کی بیوی 30سالہ سومیا ،بیٹا دس سالہ اکھلیش اور بیٹی 8سالہ ساوی ہلاک ہوگئے ۔اکھلیش کی اسپتال منتقل کی دوران موت ہوگئی جبکہ دیگر تین کی موقع پر ہی ہلاکت ہوگئی۔