امریکہ میں تشدد شکاگو میں 17 ہلاک

شکاگو ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)کم از کم 17 افراد ہلاک اور 40 سے زیادہ زخمی  ہوگئے جبکہ شکاگو کی سڑک پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ شکاگو کے دو روزناموں نے پولیس کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا تھا اور 2016ء کے اس ہفتہ کو مہلک ترین ہفتہ قرار دیا تھا۔ فوری طور پر شکاگو پولیس کی جانب سے اس کی توثیق نہیں ہوئی۔