حیدرآباد ۔ 6 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : یو ایس قونصل جنرل حیدرآباد کے زیر اہتمام 8 جون کو منائے جانے والے اسٹوڈنٹس ویزا ڈے کے پیش نظر یونائٹیڈ اسٹیٹ نے یو ایس میں اعلیٰ تعلیم کے خواہاں منتخب امیدواروں کو ویزا جاری کیا ۔ اس موقع پر کیتھرین ہاڈا یو ایس قونصل جنرل متعینہ حیدرآباد نے اسٹوڈنٹ ویزا ڈے پر مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ اس طرح کی تقریب سے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں مزید استحکام آئے گا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دس سال قبل امریکہ میں صرف 90 ہزار ہی ہندوستانی طلبہ زیر تعلیم تھے ۔ تاہم آج اس کی تعداد ایک لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔ قونصل جنرل نے یو ایس ایجوکیشن سسٹم کو منتخب کرنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور منتخبہ طلبہ کو پاسپورٹس اور ویزا جاری کیا ۔ اس تقریب سے خطاب کرنے والوں میں لاویش ٹالی ووڈ اداکارہ والمونی یو ایس کے علاوہ وینا ریڈی نے بھی مخاطب کیا ۔ یو ایس میں اعلیٰ تعلیم کے لیے تقریبا 4 ہزار طلبہ نے انٹرویو میں شرکت کی تھی ۔۔