امریکہ طالبان سے غیر مشروط مذاکرات کیلئے تیار

واشنگٹن 30ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی مشیر زلمے خیل زاد نے کہا ہے کہ دہشت گردی امریکہ کیلئے سنگین مسئلہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان کی حکومت اور طالبان کے درمیان مفاہمت میرا مشن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی مشروط ہے، افغانستان سے دہشت گردی کا خاتمہ امریکہ کا مقصد ہے۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایسی خبروں کو مستردکر دیا ہے کہ ان کے نمائندوں نے حالیہ ہفتے میں کابل حکومت کے ملازمین سے کوئی ملاقات کی ہے۔