امریکہ ایران کی اقتصادی حالت خراب کرنے میں ناکام:خامنہ ای

تہران ،4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے اعلیٰ مذہبی رہنما آیت اللہ علی خامنی اي نے امریکہ پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پابندی لگا کر ایران کی اقتصادی حالت خراب کرنے میں ناکام ہو گیا ہے ۔ ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی اسلامی جمہوریہ نیوز ایجنسی (آئی آر این اے ) کی رپورٹ کے مطابق مسٹر خامنہ اي نے کہا”امریکہ پابندیوں کے سہارے ایران کی معیشت کو تباہ کرنا چاہتا تھا، لیکن ایران وسیع پیمانے پر خود انحصاری کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ پہلے ایرانی سب کچھ درآمد کرنے کے عادی تھے ، لیکن اب ان چیزوں کو یہیں تیار کیا جا رہا ہے ”۔