امریکہ اور قطر کے وزرائے خارجہ کی دہشت گردانہ فنانسنگ پر بات چیت

واشنگٹن 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن التہانی نے آج قطر کے دہشت گردی کی فنانسنگ کا سامنا کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔امریکہ کی وزارت خارجہ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بیان جاری کیا۔وزارت خارجہ نے بیان میں کہاکہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے قطر کے دہشت گردی کی مسلسل فنانسنگ کا سامنا کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔
فون پر بات چیت میں مسٹر پومپیو نے کہا کہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی خواہش ہے کہ وہ ہرحال میں خلیج تنازعہ کو حل ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔