امریکہ اقوام عالم کا تھانیدار نہیں بن سکتا

پناجہ 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی کانگریس رکنی تلسی گبرڈ نے امریکہ اس موقف میں نہیں ہیکہ دنیا بھر میں بدی کی طاقتوں پر نگرانی کیلئے تھانیدار کا رول ادا کرے کیونکہ اس کے پاس وسائل محدود ہیں۔ مسز تلسی گبرڈ جوکہ امریکہ میں ہوائی کے علاقہ سے ڈیموکریٹک پارٹی کی نمائندہ ہیں، ایک روزہ دورہ پر آمد کے بعد گوا کے گورنر مریڈلا سنہا اور چیف منسٹر لکشمی کانت پاریکر سے ملاقات کی اور دو سرحدی ریاستوں ہوائی اور گوا کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک بدبختانہ امر ہے کہ دنیا کے مختلف علاقوں میں غلط قسم کے لوگ بھی رہتے ہیں جوکہ ظلم و ستم ڈھارہے ہیں جس کے پیش نظر امریکہ اس موقف میں نہیں ہے کہ ہر ایک کیلئے پولیس کا رول ادا کرے کیوں کہ اس کے وسائل محدود ہیں۔ انھوں نے کہاکہ سب سے پہلے ہم امریکہ میں درپیش خطرات بالخصوص اسلامی شدت پسندوں کے خطرہ سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ امریکی پارلیمنٹ میں واحد ہندو رکن نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں امریکہ اپنے دوستوں اور حلیفوں کے ساتھ ساجھیداری نبھا سکتا ہے لیکن امریکہ اور ہندوستان کی اولین ترجیح یہ ہونا چاہئے کہ عوام کی حفاظت کی جائے اور اس خصوص میں ہرممکنہ اقدامات کئے جائیں۔ پاکستان کے شہر پشاور میں اسکول پر حالیہ حملہ کا تذکرہ کرتے ہوئے مسز تلسی گبرڈ نے کہاکہ یہ سانچہ ’’دہشت گردی کے خلاف اقوام متحدہ کی جدوجہد کے عہد کا اعادہ کرتا ہے۔ انھوں نے پاکستانی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس سانحہ کے بعد میرا یہ خیال ہے کہ پاکستان اور دنیا بھر میں دہشت گردی کے خلاف لڑائی پر توجہ مرکوز کردی جائے۔ انھوں نے بتایا کہ اگرچیکہ بعض مسائل پر مختلف ممالک میں اتفاق نہیں پایا جاتا لیکن اسلامی شدت پسندی اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی پر توجہ مرکوز کردی جائے۔ انھوں نے بتایا کہ اگرچیکہ بعض مسائل پر مختلف ممالک میں اتفاق نہیں پایا جاتا لیکن اسلامی شدت پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام ممالک کے قائدین کو باہم متحد ہوجانا چاہئے۔