امریکہ ،ایران میں اقتدار کی تبدیلی کا خواہاں :حسن روحانی

تہران،15اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایرانی صدر حسن روحانی نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکہ ایران میں اقتدار کی تبدیلی چاہتا ہے ۔ روحانی کے بقول موجودہ امریکی انتظامیہ پچھلی چار دہائیوں کی سب سے جارحانہ طرز عمل والی انتظامیہ ثابت ہوئی ہے ۔ ایرانی صدر نے یہ بیان سرکاری ٹیلی ویژن سے نشر کردہ اپنے ایک بیان میں دیا۔ اس کے رد عمل میں امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ امریکہ ایران کے رویہ میں تبدیلی چاہتا ہے تاہم حکومت میں تبدیلی کا خواہاں نہیں۔ ترجمان کے بقول امر یکی صدر میزائل پروگرام، دہشت گردی اور دیگر کئی علاقائی اور عالمی امور پر تہران حکومت کے ساتھ بات چیت کا اشارہ دے چکے ہیں۔