اشیاء: امرود تازہ کلو ، چینی کلو ، لیموں دو عدد ۔
ترکیب : امرود دھوکر ان کے ٹکڑے کاٹ لیجئے ۔ ایک دیگچی میں ایک لٹر پانی ڈال کر امرود کے ٹکڑے اس میں ڈال دیجئے ۔ اور دیگچی کو چولہے پر چڑھا دیجئے ۔ جب امرود پک کر گل جائیں تو نیچے اتار لیجئے اور نیچے ایک کھلے منہ کا برتن رکھ کر دیجئے جب سارا پانی نچوڑ جائے تو اس پانی میں چینی ملا کر دو بارہ چولہے پر چڑھادیجئے ۔ لیموں کا رس بھی اس میں نچوڑ دیجئے اور دھیمی آگ پر پکنے دیجئے ۔ تھوڑی تھوڑی دیر بعد چمچہ ہلاتے رہے ورنہ نیچے لگ جائیگا۔ جب پک پک کر خوب گاڑھا ہوجائیہ تو اتار لیجئے ۔ ٹھنڈا ہوجائے تو کسی صاف اور خشک مرتبان میں بھر لیجئے اور ناشتے کے وقت ڈبل روٹی کے ساتھ استعمال کریں۔
٭٭٭٭