امراض ہاضمہ کے انسٹی ٹیوٹ پر جدید و عصری E.U.S مشین متعارف

حیدرآباد ۔ 27 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : میموریل افسر نسیم خاتون انسٹی ٹیوٹ آف ڈائجیسٹیو ڈسیزیس
(MANKINDD) جو (SHEF) کا یونٹ ہے نے ایک انسٹی ٹیوٹ قائم کیا جو ہاضمہ کے امراض سے متاثرہ مریضوں کی ضرورتوں کی تکمیل کرتا ہے ۔ سندوزی ہیلت اینڈ ایجوکیشن فاونڈیشن (SHEF) نے ڈاکٹر معین الدین خاں سندوزی مرحوم کی یاد میں اس انسٹی ٹیوٹ کو قائم کیا تھا ۔ جس کی جانب سے جدید اور انتہائی عصری انڈوسکوپی الٹرا ساونڈ مشین (E.U.S) کو متعارف کیا گیا ہے ۔ جو میڈیا اسٹائنل اور ہائپٹو بلاری امیجنگ میں انقلابی مشین ہے ۔ ڈاکٹر عرفان نے جو انسٹی ٹیوٹ ہذا کے ویزیٹنگ گیسٹرو انٹرالوجسٹ ہیں کہا کہ ٹکنالوجی کو عصری بنانا کئی مریضوں کے موثر علاج میں معاون ہوتا ہے ۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ EUS کو گیسٹرو انٹرالوجیکل کیسیس کے علاج کے لیے وقف کیا گیا ہے ۔۔