یلاریڈی 17 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل نگا ریڈی پیٹ کے چھوٹا آتما کور علاقہ سے تعلق رکھنے والی سریماں کو وزیر اعلی ریلیف سنٹر سے امدادی فنڈ منظور کیا گیا ۔ یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی کے ہاتھوں 57,757 روپئے کا چیک تقسیم کیا گیا ۔ متاثرہ کا شوہر سنجیلو چند ماہ پہلے فوت ہونے سے وزیر اعلی ریلیف فنڈ سے امداد کی درخواست کی تھی جس پر اسے یہ امدادی رقم منظور کی گئی اس موقع پر ڈی سی سی بی ڈائرکٹر سمپت گوڑ ‘زیڈ پی ٹی سی سامیل ‘نائب صدر منڈل پریشد سرینواس ‘سنگل ونڈو چیر مین سائیلو ‘رکن معاون محدم عبدالرفیق موجود تھے۔