امتیازی کامیابی

مریال گوڑہ 4 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نلگنڈہ مریال گوڑۃ کے رہنے والے حمد سمیع الدین نے اس سال کامینی میڈیکل کالج آفس سائنس نارکٹ پلی سے ایم بی بی ایس کے آخری سال میں درجہ اول میں کامیابی حاصل کریت ہوئے میڈینس کی تکمیل کی ۔ نرسری تا 10 ویں جماعت تک انہو ںنے مریال گوڑہ کے ایک غیر معروف اسکول میں تعلیم حاصل کی ۔ انٹر میڈیٹ کی تعلیم انہو ںنے مریال گوڑہ میں ہی حاصل کریت ہوئے ضلع بھر میںٹاپ کیا ۔ ایمسٹ میںاچھے نمربات سے کامیابی حاصل کرنے پر محمد سمیع الدین کو کامینی میڈیکل کالج ناکٹ پلی میں فری سیٹ حاصل ہوئی ۔ اس موقعپر نمائندے سیاست نے محمد سمیع الدین کے والدین مولانا محمد مخدوم محی الدین سے اپنے لڑإے کی کامیابی کے بارے میں دریافت کیا تو انہو ںنے سب سے پہلے اس کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ ایم بی بی ایس میں سیٹ حاصل کرنے میں روزنامہ سیاست کا اہم رول رہا ۔ اس میں شائع ہونے والا ہفتہ وار کالم کریئر گائیڈنس کے ذریعہ انہیں کافی مدد حاصل ہوئی ۔ انہوں نے اس موقع پر ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان کا شکریہ ادا کیا ۔