محبوب نگر 20 مارچ (راست) ضلع محبوب نگر کے متوطن ہونہار طالب علم عبدالرب صمیم فرزند جناب ایم اے حکیم سلیمؔ انجینئر جنھوں نے خواجہ بندہ نواز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس گلبرگہ (کرناٹک) سے 5 سالہ ایم بی بی ایس کی کامیابی پر 15 مارچ کو احاطہ کالج میں منعقدہ جلسہ میں ڈاکٹر امتیاز الحق ڈین و پرنسپل کالج کے ہاتھوں ڈگری عطا کی گئی۔ ساتھ ہی مومنٹو بھی دیا گیا۔ ڈاکٹر عبدالرب گلبرگہ خواجہ بندہ نواز کالج میں ہاؤز سرجن شپ کررہے ہیں۔