سلطان آباد /25 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سلطان آباد کے کندریا ہائی اسکول کے ایس ایس سی اسٹوڈنٹس سے مخاطب کرتے ہوئے ایم ایم پی پاروپلی راجیشوری نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ نشانات حاصل کرکے گاؤں کا نام روشن کریں اور اپنا مستقبل روشن بنائیں ۔ گذشتہ سرپنچ پوچم پلی منشودی ایم پی ٹی سی ڈی بھومیش 25 دستی گھڑیاں اور 120 پن اسٹوڈنٹس دیکر ہمت افزائی کی تھی ۔ کستوربا اسکول سے تعلیم حاصل کرنے والے اعلی عہدیداروں پر فائز ہے ۔ اسکول کے پانی کے مسئلہ رکن اسمبلی پداپلی داسری منوہر ریڈی کے سامنے رکھنے پر وہ فوراً ایک لاکھ روپئے فنڈ منظور کئے اور پائپ لائین ڈالی گئی ۔ اس موقع پر اسکول پرنسپل سوپنا اور دوسرے موجود تھے ۔