امتحان میں ناکامی کے خوف سے لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد /25 مارچ ( سیاست نیوز ) انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں ناکامی خوف سے دلبرداشتہ ایک لڑکی نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ کلثوم پورہ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ 19 سالہ اے وجیہ شری جو انٹر کی طالبہ تھی ضیاء گوڑہ کے ساکن راجیش کمار کی بیٹی تھی کل فزیکل کا امتحان لکھنے کے بعد اپنے مکان آئی اس وقت اس کے مکان میں کوئی نہیں تھا جب اس کے والدین شام 7 بجے مکان پہونچے تو دیکھا کہ وجیہ لکشمی پھانسی پر لٹکی ہوئی تھی ۔ پولیس کلثوم پورہ مصروف تحقیقات ہے ۔