کیرامیری /13 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) امتحانات میں ناکام ہونے کے خوف سے جینور منڈل کے موضع جامنی کی ایک طالبہ نے زہر کھاکر خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے بموجب جینور کے سرکل انسپکٹر صادق پاشاہ کے بیان کے مطابق جینور منڈل کے موضع جامی کی کیندر ستیہ بھامہ نامی 15 سالہ طلابہ مستقر جینور کے ضلع پریشد ہائی اسکول میں دسویں جماعت میں زیر تعلیم تھی اور دو دن شروع ہونے والے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کی تیاری میں مشغول تھی لیکن اس طالبہ کوسالانہ امتحان میں ناکام ہونے کا خوف تھا اور وہ ہمیشہ اس بات کو اپنے والدین سے کہا کرتی تھی اور وہ آج اپنے گھر میں اکیلی تھی اسی اثناء اس نے گھر میں موجود کیڑے مار دوا پی لی جسے فوری جینور عوامی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔