امتحان میں ناکامی کا خوف طالبہ کی خودکشی

حیدرآباد /24 مارچ ( سیاست نیوز ) میاں پور کے علاقہ میں ایک طالبہ نے امتحان میں ناکامی کے خوف سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ ذرائع کے مطابق 17 سالہ کے لکشمی ریڈی جو میاں پور علاقہ کے ساکن وینکٹ گنگا دھر ریڈی کی بیٹی تھی ۔ اس لڑکی نے کل رات اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ لکشمی ریڈی پر تعلیم کا بہت زیادہ دباؤ تھا۔ باوجود اس کے کہ اس لڑکی کا شمار کافی ذہین اور ہوشیار طالبات میں ہوتا تھا ۔ لڑکی ان دنوں انٹر سال دوم میں زیر تعلیم تھی ۔ جو ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی اور اس نے بالا آخر انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔