امتحان میں ناکامی پر طالب علم کی خودکشی

حیدرآباد /2 ستمبر( سیاست نیوز ) کشائی گوڑہ کے علاقہ میں ایک طالب علم نے خودسوزی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 19 سالہ جی سریشانت جو کملانگر کے ساکن بلدیا کا بیٹا تھا ۔ انٹرمیڈیٹ کا طالب علم تھا وہ انٹر سال اول کے دو پرچوں میں ناکام ہوگیا تھا اور ان پرچوں میں کامیاب نہیں ہو رہا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔