حیدرآباد 23 مئی (سیاست نیوز) سنجیوا ریڈی نگر کے علاقہ میں ایک طالب علم نے امتحان میں ناکامی سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ 22 سالہ سوریہ کانت ریڈی جو ضلع کڑپہ کا متوطن تھا یہاں شہر میں تعلیم حاصل کررہا تھا اور ایس آر نگر کے علاقہ سوریہ نگر میں رہتا تھا۔ پولیس سمجھتی ہے کہ گزشتہ 4 تا 5 دن کے دوران اس نے پھانسی لے لی ہوگی چونکہ بدبو کے بعد پڑوسیوں کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کی۔ سوریہ کانت ریڈی جو انجینئرنگ کا طالب علم تھا سال اول اور دوم میں ناکام ہوگیا تھا اور وہ دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔