امتحان میں ناکامی پر ایک لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد /6 نومبر ( سیاست نیوز ) ٹیچر ٹریننگ امتحان میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 23 سالہ رجنی جو مہاتما نگر ایس آر نگر علاقہ کے ساکن شخص وینکٹ سوامی کی بیٹی تھی ۔ اس لڑکی نے ٹی ٹی سی امتحان لکھا تھا جس میں وہ ناکام ہوئی تھی اور بہتر ملازمت کے حصول میں ناامیدی سے دلبرداشتہ ہوگئی تھی ۔ جس نے کل رات خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔