حیدرآباد۔ یکم جون (سیاست نیوز) امتحان میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک طالبہ نے خودکشی کرلی۔ مادھاپور پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا، جہاں 20 سالہ طالبہ تیجا شری نے میناکشی اپارٹمنٹ کو 18 ویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ خانہ پیٹ علاقہ کی ساکن تیجا شری نے سی اے کا امتحان لکھا تھا اور اس میں ناکام ہوگئی تھی۔ مادھاپور پولیس مصروف تحقیقات ہے۔