حیدرآباد /30 مارچ ( سیاست نیوز ) امتحان میں بار بار ناکامی سے دلبرداشتہ ایک طالبہ نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ رائے درگم پولیس حدود میں پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 16 سالہ منیشا جو گچی باؤلی علاقہ کے ساکن بالراج کی بیٹی تھی ۔ اس لڑکی نے سال 2016 میں دسویں جماعت کا امتحان دیا تھا ۔ جس میں ناکام ہوگئی تھی جس کے بعد منیشا نے سپلیمنٹری امتحان بھی لکھا اور اس میں بھی ناکام رہی ۔ یہ طالبہ امتحان میں ناکامی سے ذہنی تکلیف کا شکار ہوگئی تھی اور اس کی سہیلیوں کی کامیابی اور اپنی ناکامی سے دلبرداشتہ ہوگئی تھی جس نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس رائے درگم نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔