امتحانی مراکز پر چیف سپرنٹنڈنٹ کی خدمات اہمیت کی حامل

نظام آباد میں جائزہ اجلاس سے ضلع کلکٹر کا خطاب

نظام آباد :22؍ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)امتحانات کی انجام دہی میں ممتحن کی کارکردگی اہمیت کی حامل ہے ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر مسٹر رام موہن رائو آج قلعہ جونیئر کالج میں چیف سپرنٹنڈنٹ ڈپارٹمنٹل آفیسر کے ساتھ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے موقع پر منعقدہ جائزہ اجلاس میں مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر رام موہن رائو نے کہا کہ انتخابات میں پولنگ مراکز میں پروسیڈنگ آفیسرس کی خدمات کی طرح امتحانی مراکز میں چیف سپرنٹندنٹ کی خدمات اہمیت کی حامل ہے امتحان تحریر کرنے والے طلباء و طالبات کو سہولتیں فراہم کریں ۔ ضروری انتظامات کو انجام دیں ۔ گذشتہ سال ضلع میں پرُ امن طور پر انعقاد عمل میں لایا گیا تھا اور کوئی بھی ناگہانی واقعہ پیش نہیں آیا تھا اور اس مرتبہ بھی کسی قسم کی شکایت کا موقع فراہم نہ کریں جس امتحانی مرکز پر ڈیوٹی ڈالی گئی ہے ایک مرتبہ یہاں پہنچ کر جائزہ لیں ۔ چند چیزیں امتحان سے قبل جائزہ لینے کی ہوتی ہے لہذا قواعدکے مطابق اپنی خدمات کو انجام دیں ۔ فرائض کی انجام دہی سے متعلق شکایت کا موقع نہ دے ۔ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والو ں کے خلاف کارروائی کی جائے گئی اور یہ جوابدہ ہوں گے ۔ امتحانی مرکز کو تاخیر سے پہنچنے والے طلباء کو موقع فراہم نہ کرے اس بات سے اساتذہ ، پرنسپل ، اولیائے طلباء ذہین نشین کرلیں اور طلباء بھی ایک مرتبہ امتحانی مرکز پہنچ کر جائزہ لیں تاکہ امتحان کے روز ادھر اُدھر بھٹکنا نہ پڑے اور امتحانی وقت سے قبل امتحانی مرکز کو پہنچیں تو بہتر ہوگاتاکہ درمیان میں ٹرافک اور ٹرانسپورٹ کے مسائل پیش نہ آئے اور تاخیر سے پہنچنے سے امتحان تحریر کرنے کے موقع سے محروم ہو نا نہ پڑے ۔ سی سی کیمروں کے درمیان میں امتحانی پرچوں کو کھولنے کی ہدایت دی ۔ 27؍ فروری سے لیکر 18؍ مارچ کو ضلع میں 44 مراکز میں 38 ہزار 568 طلباء و طالبات امتحانات تحریر کررہے ہیں صبح 9 بجے سے 12 بجے تک امتحانات کے اوقات ہے ۔ امتحانات کے انعقاد میں انٹرمیڈیٹ بورڈ، پولیس ، ریونیو کی جانب سے انتظامات انجام دئیے جارہے ہیں اس موقع پر انٹرمیڈیٹ آفیسر وڈڈنا کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔