امتحانی فیس کے ادخال کی تاریخ

کرنول ۔ 3جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گورنمنٹ میونسپل ایڈیڈ اور ماڈل اسکول اور پرائیوٹ اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو 20جولائی کے اندر امتحانی فیس ادا کرنا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ای او سوپرکاش نے ہیڈ ماسٹرس کے اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چھٹی‘ ساتویں اور آٹھویں جماعتوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ 30روپئے اور نویں جماعت کے تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو 40روپئے ادا کرنا ہے ۔