نئی دہلی ۔ 25مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) امتحانات کے پرچوں کے افشاء کا جائزہ لینے والی پارلیمانی کمیٹی نے آج کہا کہ اسٹاف سلکشن کمیشن کوئی دقیقہ اٹھا نہیں رکھے گا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ اس قسم کی بدعنوانیوں کا اعادہ نہ ہونے پائے ۔ کمیٹی امتحانات منعقد کرتی ہے تاکہ مختلف مرکزی حکومت کی ملازمتوں کیلئے امیدواروں کے انتخاب کا اہتمام کیا جائے ۔ قبل ازیں 9مرتبہ امتحانات مکمل طور پر یا جزوی طور پر گذشتہ پانچ سال کے دوران منسوخ کئے جاچکے ہیں ۔ امتحانات کی اس قسم کی تنسیخ کی کوششوں کا مکمل ضائع کرنا ہے اور حکومت کی شبیہہ متاثر ہوتی ہے ۔ عوام حکومت کو ناکارہ سمجھنے لگتے ہیں ۔ عوامی شکایات ‘ قانون و انصاف کے عملہ پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی اس واقعہ کا جائزہ لے رہی ہے جس کی اطلاع حال ہی میں پارلیمنٹ میں دی گئی ہے ۔
چنانچہ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ گذشتہ تجربات سے سبق سیکھتے ہوئے اس قسم کے واقعات کے اعادہ کا موقع فراہم نہیں کیا جانا چاہیئے ۔