امتحانات کی ذمہ داری کنٹراکٹ لکچررس کو بھی دینے کا مطالبہ

نارائن پیٹ ۔ 5 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گورنمنٹ جونیر کالجس میں برسرخدمت کنٹراکٹ لکچررس نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ضلع محبوب نگر کے نگران عہدیدار RID محترمہ وجئے لکشمی سے ملاقات کرتے ہوئے ایک یادداشت پیش کی جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ 14 سالوں سے مختلف گورنمنٹ کالجس میں کنٹراکٹ کی اساس پر برسرخدمت لکچررس کو بھی مستقل لکچررس کی طرح انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات میں اہم ذمہ داریاں چیف سپرنٹنڈنٹ ، ڈیپارٹمنٹل آفیسر اور اسکوائیڈ کے عہدوں پر کام کرنے کا موقع دیا جائے جس پر RIO نے مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تیقن دیا کہ وہ حالات اور موقع کی مناسبت سے اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ کنٹراکٹ لکچررس کو بھی تجربہ اور سینیاریٹی کے مطابق امتحانات میں مناسب ذمہ داریاں دی جائیں اس موقع پر کنٹراکٹ لکچررس اسوسی ایشن کے ذمہ داران مسرز ایم اے رشید ، حافظ چاند پاشاہ ، نگیش ، وینکٹپا ، محمد عظیم و دیگر موجود تھے ۔