امتحانات میں کامیابی کیلئے منصوبہ بندی ضروری

کورٹلہ ۔ 27فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب مدھو تحصیلدار کورٹلہ بی سی فلاح و بہبود شاخ ڈسٹرکٹ عہدیدار شریمتی منجولہ نے کورٹلہ ٹاؤن کے راما کرشنا ڈگری کالج میں بروز چہارشنبہ امتحانی مقابلوں پر طلبہ کو جانکاری اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے طلبہ سے کہا کہ وہ اپنے مقصد کے حصول میں آگے رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو صحیح جانکاری نہ ہونے کے سبب اپنے مقصد کے حصول میں پیچھے ہورہے ہیں ۔ انہوں نے طلبہ سے صحیح منصوبہ بندی کے ذریعہ اس مسابقتی امتحان میں آگے بڑھنے پر کامیابی ان کے قدم چومے گی ۔ اس پروگرام میںڈسٹرکٹ آفیسرس رنگاریڈی سرکل کوآرڈینیٹر پردیپ‘ سرینواس ‘ راما کرشنا ڈگری کالج سکریٹری آکولہ رمیش ‘ راجندر پرساد ‘ کٹکم ونئے ‘ پروین کمار‘ گنگا پرساد ‘ راج شیکھر ‘ پرمود کمار نے شرکت کی ۔