امتحانات میں کامیابی کیلئے محنت و جستجو ضروری

بچکنڈہ /27 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر بچکنڈہ گورنمنٹ اردو میڈیم ہائی اسکول میں ادارہ سیاست اور عابد علی خان ایجوکیشن ٹرسٹ کی جانب سے دسویں جماعت کے طلبہ و طالبات کیلئے شائع کردہ ایس ایس سی کوئسچین بنک کی رسم ا جراء و تقسیم کا ایک پروگرام زیر صدارت ہیڈ ماسٹر جی راجیشور ریڈی عمل میں آیا جس میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے سرکل انسپکٹر پولیس مسٹر وینکٹیش نے طلباء سے مخاطب ہوکر کہا کہ یہ جو میٹریل آپ لوگوں کو دیا جارہا ہے اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اچھے سے اچھے نشانات لاکر اسکول کا اور ادارہ سیاست کا نام روشن کرو ۔ اس موقع پر تلگودیشم پارٹی منڈل کنوینر جناب کلیم پٹیل نے خطاب کرتے ہوئے سیاست کی فلاحی خدمات ناقابل فراموش قرار دیا اور کہا کہ روزنامہ سیاست ایک اخبار نہیں بلکہ ایک عوامی تحریک بن چکا ہے اور طالبات سے سخت محنت و جستجو کے ذریعہ اعلی نشانات کے ذریعہ کامیابی حاصل کرنے کا مشورہ دیا جبکہ وہ اس اردو مدرسہ کی ترقی کیلئے ہمیشہ اپنے آپ کو وقف کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے دیہاتوں میں اردو ذریعہ تعلیم طلباء کو ادارہ سیاست کی جانب سے مفت ایس ایس سی کوئسچن بنک کی تقسیم پر جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست کا شکریہ ادا کیا ۔ اسکول ہیڈ ماسٹر جی راجیشور ریڈی نے ادارہ سیاست کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 5 سال سے ہمارے اس اسکول میں کوئسچین بنک کی وجہ سے طلبا کو کافی فائدہ ہو رہا ہے ہم تہہ دل سے زاہد علی خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ اس موقع پر اسکول اساتدہ عبدالوحید اسکول اسسٹنٹ مولانا عبدالرحیم ناظم مدرسہ فیض القرآن فتح اللہ پور مفتی محمد حامد قاسمی کے علاوہ تلگو میڈیا اردو رپورٹرس موجود تھے ۔ ایس ایچ جی راجیشور ریڈی آئے ہوئے مہمان کا شکریہ ادا کیا ۔