امتحانات میں ناکامی پر طالب علم کی خودکشی

حیدرآباد /25 فروری ( سیاست نیوز ) امتحانات میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک طالب علم نے خودکشی کرلی ۔ جوبلی ہلز پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 19 سالہ سائی پرنیت ریڈی جو انجینئیرنگ کا طالب علم تھا جوبلی ہلز روڈ نمبر 44 کے ساکن سنیل کمار کا بیٹا تھا ۔ یہ لڑکا تیسرے سمسٹر کے نتائج میں بری طرح ناکام ہوچکا تھا اور 7 پرچوں میں ناکامی درج ہوئی تھی ۔ جس سے یہ لڑکا دلبرداشتہ ہوگیا تھا جس نے رات دیر گئے اپنے کمرے میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ اس کی والدہ نے فوری اس کو پھانسی کے پھندے سے اتار کر دواخانہ منتقل کیا ۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔