امبیڈکر کے پوترے نے دستور کی حفاظت کے لئے دلت مسلم اتحاد کو ضروری قراردیا۔

امبیڈکر نے کہاکہ’’ تم ان لوگوں کو ختم کردو جو تمہیں برباد کرنا چاہتے ہیں‘‘
احمد آباد۔بی آر امبیڈکر کے پوترے پرکاش امبیڈکر نے ’ہندوستان کے دستور‘ کو بکھرنے سے بچانے کے لئے بی جے پی کو اقتدار سے روکنے کے لئے دلت او رمسلم اتحاد پر زوردیا۔

انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق اتوار کے روز بندھارن بچاؤ(دستوربچاؤ)سے خطاب کرتے ہوئے سابق رکن پارلیمنٹ پرکاش امبیڈکر نے کہاکہ’’ منصوبہ کے تحت 2022تک وہ بی جے پی لوک سبھا او ررجایہ سبھا میں اکثریت حاصل کرتے ہوئے موجودہ دستور کے بجائے ’نئے ہندوستان‘ کو لانچ کرنے کی تیار ی کررہے ہیں‘‘۔

پونے پیکٹ کے 85ویں سالگرہ کی یاد میں راشٹرایہ بہوجن ہٹ راکشک سمیتی نے یہ اجلاس منعقد کیاتھا۔

انہوں نے مسلمانوں او ردلتوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ آر ایسایس اور بی جے پی کے خلاف متحد ہوجائیں کیونکہ وہ گجرات کو لیباریٹری کے طور پر پیش کرنا چاہتے ہیں تاکہ مخالفین کا صفایہ کیاجاسکے۔

ائی ای کے مطابق ’’ یہ تمہارے اوپر ہے تم ان سے لڑنا چاہتے ہیںیا پھر ان کے ساتھ جانا چاہتے ہیں۔ تمہارے سامنے دستور او رمنوواد دو موقع ہیں‘ مگر تمہارا کام دستور کو بچانے کا ہے تاکہ تمہاری آنے والی نسلوں بقاء کو یقینی بنایاجاسکے‘‘۔

پرکاش امبیڈکر نے کہاکہ’’ ہمارا واحد نشانہ کسی بھی قیمت پر آر ایس ایس اور بی جے پی کو اقتدار حاصل کرنے سے روکنا ہے جو اس اجلاس کا اہم مقصد بھی ہے‘‘