گجویل ۔ 7نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی اسٹیڈی سرکل مستقر گجویل میں ڈگری بی اے ‘ بی کام کے علاوہ بی ایس سی ‘ پہلے سال ‘دوسرے سال کے علاوہ تیسرے سال میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند امیدوار جاریہ ماہ کی 15تاریخ تک اپنی اپنی درخواستیں اورمقررہ فیس ادا کر کے داخلہ لے سکتے ہیں ‘ یہ بات بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی اسٹیڈی سنٹر گجویل کوآرڈینیٹر مسٹر اشوک کمار نے نمائندہ ’سیاست‘ گجویل محمد اقبال کو ایک صحافتی بیان میں کہی ۔ انہوں نے بتایا کہ مزید تفصیلات کیلئے اہل امیدوار 7382929570 کے علاوہ 7382929580 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔