امام حسین کی سخاوت کا ذکر صرف فرش والے نہیں بلکہ عرش والے بھی کرتے ہیں

امام حسین نے اسلام کی حفاظت کے لئے اپنی جان کی قربانی دے کر اسلام کے پرچم کو جھکنے نہیں دیا‘ انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کے زیر اہتمام یوم حسین بعنوان امام حسین اور انسانیت کے محافظ پر منعقدہ سمینار میں شرکاء کا اظہار خیال

نئی دہلی۔ حضرت امام حسین کی شہادت کے سلسلہ میں جہاں ایک جانب دنیا جہاں کے عزا خانوں میں مجلس سید الشہدا برپا کی جارہیہے او رماتمی جلوسوں کا انعقاد کیاجارہا ہے وہیں دوسری جانب اس تعلق سے سمینار او ر جلسوں کا بھی سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلہ کے تحت گذشتہ سالوں کی طرح رواں سا ل میں بھی انڈیا اسلامک کلچر سنٹر کے زیر اہتمام یوم حسین ’ بعنوان امام حسین‘ اسلام او رانسانیت کے محافظ منعقد کیاگیا ۔

سمینار میں نمائندہ ولی آقای مہدی مہدوی پور‘ سابق مرکز وزیر عارف محمد خان‘ پروفیسر اختر الوسیع ‘ پروفیسر عذرا عابدی‘ مولانا ڈاکٹر اصغر اعجاز‘ اعجاز فاروق اور مولانا قمر حسین نے حضرت امام حسین کے کردار پرروشنی ڈالی۔

تقریب کی نظامت شاعر پیمبر نقوی نے کی۔ جلسہ کی ابتداء قاری حفظ الرحمن نے تلاوت کلام پاک سے کی’ جس کے بعد معروف سوز خواں مہدی مہدوی پور نے اپنی تقریر میں حضرت امام حسین کے احوال بیان کرتے ہوئے کہاکہ

اگر تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو دنیا میں بہت سارے انقلاب رونما ہوئے ہیں ‘لیکن کوئی بھی انقلاب ایسا جاویداں نہیں ہو ا جیسا حضرت امام حسین کا انقلاب جاویداں ہوا ہے اور انقلاب کو گزرے 1400سے سال سے بھی زیادہ عرصہ گذرچکا ہے’ لیکن مومنین کے دلوں پر اس کا اثر گذشتہ سالوں کے مقابلے اثر مزید گہرا ہوتا جارہا ہے اور دنیا کے ہر ملک میں حضرت امام حسین کا نام لیاجاتا ہے۔