بلاوایو۔13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)
قبل ازیںزمبابوے کے شہر بلاوایو میں منعقدہ پانچ ونڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخرزمان اور امام الحق نے کیا، دونوں اوپنرز نے پر اعتماد اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کیلئے 133 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد فخرزمان 60 رنز بناکر آؤٹ ہوئے لیکن امام الحق نے 129 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ بابر اعظم نے 30 جب کہ شعیب ملک نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔ آصف علی نے بھی 25 گیندوں پر 46 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس کی بدولت پاکستان نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے۔