دبئی ۔22جون ( سیاست ڈاٹ کام ) امارات ایر لائنس کے ایک طیارہ میں چوہے کی موجودگی کے سبب اس کی برمنگم تا دبئی پرواز منسوخ کردی گئی جب عہدیدار اس چالاک چوہے کو پکڑنے میں ناکام ہوگئے اور مسافرین کو برطانیہ میں سارا رات گذارنا پڑا ۔ خلیج ٹائمز نے امارات ایر لائنس کے حوالہ سے کہا کہ اس ایئر لائنس کے برمنگھم تا دبئی پرواز کرنے والے طیارہ میں چوہا دیکھا گیا جس کے سبب مسافرین میں خوف پیداہوگیا ۔ طیارہ کو چوہے سے چھٹکارہ دلانے ارکان عملہ کی تمام کوششیں ناکام ہوجانے کے بعد مسافرین مزید پریشان ہوگئے ۔ دبئی کے اس ایئر لائنس ادارہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’ مسافرین کو ہونے والی تکلیف و دشواری پر ہم معذرت خواہی کرتے ہیں ۔ قبل امیں ایک ویڈیو فٹیج منظر عام پر آیاتھا جس میں اس ادارہ کے ایک طیارہ میں گھونس پھرتی دکھائی گئی تھی ‘ تاہم امارات نے کہا تھا کہ وہ ویڈیو صحیح نہیں تھا ۔