امارات میں شمسی توانائی سے چلنے والی کار کی نمائش

دوبئی ۔ یکم ۔ اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) : یو اے ای کی شمسی توانائی سے چلنے والی پہلی کار کو ابوظہبی کے ایک شاپنگ مال میں عوام کیلئے نمائش میں رکھا گیا ہے جس کی رفتار 150 کیلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی ۔ 2013 میں ورلڈ فیوچرانرجی سمیٹ میں گوکائی یونیورسٹی نے اپنی شمسی توانائی والی کار کو متعارف کیا تھا ۔ اس کے بعد ہی سے اس کار کو تیار کرنے کا منصوبہ بنایا گیا۔ ابوظہبی کے ولیعہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے اس نظریہ کو پسند کیا اور یو اے ای میں ہی شمسی توانائی سے چلنے والی کار کو لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ مذکورہ پراجکٹ کامیابی سے ہمکنار ہوا کیونکہ ابوظہبی کی پٹرولیم انسٹیٹیوٹ کے طلباء نے بالاخر کار تیار کرلی جسے یاس مال میں نمائش کیلئے رکھا گیا ہے تاکہ عوام اس کا مشاہدہ کرتے ہوئے کار کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں ۔