دبئی۔13اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) متحدہ عرب امارات کے اخبارات کے بموجب تاریکین وطن مزدوروں نے کئی گاڑیوں کو ہفتہ وار تعطیل کے دن احتجاجی مظاہرہ کے دوران نذرآتش کردیا ۔ ملک کے شمالی علاقہ میں ایک تعمیراتی مقام پر اُن کے ساتھی کی موت کے بعد یہ احتجاج کیا گیاتھا ۔ قومی اور خلیج ٹائمز روزناموں نے اس واقعہ کی خبریں آج شائع کیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ احتجاج امارات کے شمالی علاقہ راس الخیمہ میں ہفتہ کے دن کیا گیا تھا ۔ جب کہ ایک مزدور عمارت کی پانچویں منزل سے جو زیرتعمیر ہے نیچے گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس کے بموجب یہ موت خودکشی کا نتیجہ تھی ۔ برقی جنریٹر اور ایندھن کی ٹانکیوں کو احتجاجی مظاہرہ کے دوران نذرآتش کردیا گیا‘ لیکن کسی کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔