قاہرہ ۔ 8 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید النہیان کل منگل کو مصر کے سرکاری دورے پر قاہرہ پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے بھی ملاقات کی۔’العربیہ ‘ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ امور، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قبل ازیں جب اماراتی ولی عہد قاہرہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچے تو صدر السیسی نے خود ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں اماراتی مہمانوں نے ہوائی اڈے پر اہم شخصیات کے لیے بنائے مہمان خانہ میں کچھ دیر قیام کیا۔ اس کے بعد صدر السیسی اور الشیخ محمد بن زاید کے درمیان طویل ملاقات ہوئی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تجارتی، اقصادی، سرمایہ کاری، سیاسی اور دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔