حیدرآباد /31 جولائی ( سیاست نیوز ) سرکاری ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر میں مصروف ایک الیکٹریشن کی مشتبہ موت کا واقعہ دنڈیگل پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 19 سالہ سرفراز احمد جو پیشہ سے الیکٹریشن تھا بہار کے متوطن شخص رضی احمد کا بیٹا تھا اور علاقہ دنڈیگل میں رہتا تھا ۔ سرفراز احمد ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر میں کام کر رہا تھا کل عمارت کی 5 ویں منزل سے مشتبہ طور پر گرکر یہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکا ۔ دنڈیگل پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔