شمس آباد ۔ /16 ستمبر (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع کواگوڑہ میں الیکٹرک شاک لگنے سے ایک خاتون کی موت ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب راملو اماں 40 سالہ پیشہ لیبر ساکن کوا گوڑہ متوطن گندورگ محبوب نگر کپڑے دھونے کے دوران بارش شروع ہوئی ۔ بارش سے بچنے کیلئے اس نے ایک دیوار کا سہارا لیا اور وہاں الیکٹرک تار کو چھونے کی وجہ سے وہ وہیں فوت ہوگئی ۔ شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔