الیکٹرک شاک لگنے سے ایک شخص فوت

شمس آباد۔ 28 ستمبر (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع مون پلی تانڈہ میں الیکٹرک شاک لگنے سے ایک شخص فوت ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب 30 سالہ موہن جو پیشہ سے کسان تھا، ساکن پیدا شاہ پور تانڈہ آج صبح مون پلی تانڈہ میں کھیت میں کام کرنے کے دوران الیکٹرک شاک لگا جس کے نتیجہ میں برسرموقع ہلاک ہوگیا۔ نعش کو شمس آباد سرکاری دواخانہ میں پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا اور شمس آباد رورل سب انسپکٹر بھاسکر نے مقدمہ درج کرل