نئی دہلی3اگست (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے سڑک، ریل اور ہوائی نقل و حمل کے شعبے اور دیہی اور شہری علاقوں میں رہائشی تعمیرات سے متعلق منصوبوں کا جائزہ لیا ہے اور ٹول پلازہ پر الیکٹرانک نظام سے ٹیکس جمع کرنے میں رفتار لانے کی ہدایت دی ہے ۔روڈ ٹرانسپورٹ ،پردھان منتری گرامین سڑک یوجنا، دیہی اور شہری ہاؤسنگ ترقی، ریلوے ، ہوائی اور شیپنگ کے میدان میں بنیادی ڈھانچہ کی ترقیاتی کاموں کی جمعرات کوہوئی جائزہ میٹنگ میں وزیر اعظم کو ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ڈیجیٹل کی معلومات دی گئی۔