الیکٹرانکس کا 10 کاروں کا بمپر ڈراBajaj

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : بجاج الیکٹرانکس نے ٹالی ووڈ اداکارہ سمرن چودھری کی موجودگی میں دس ماروتی آلٹو 800 کاروں کا اس کے گاہکوں کے لیے بمپر ڈرا کا اہتمام کیا ۔ اس بمپر ڈرا میں دس کاریں جیتنے والے ناموں کی تفصیلات اس طرح ہیں : بل نمبرات 86000 ، 80184 ، 18873 ، 17256 ، 2219 ، 17916 ، 15780 ، 198 ، 80869 اور 1079 ۔ بجاج الکٹرانکس گاہکوں کی سہولت کی خاطر دونوں شہروں میں اس کے شورومس پر ایک روپیہ ادا کیجئے کوئی بھی الیکٹرانک ایٹم گھر لے جائیے اسکیم کا آغاز کیا ۔ ڈائرکٹر بجاج الیکٹرانکس کرن بجاج نے ڈرا کے موقع پر بتایا کہ اسکیم کے تئیں عوام میں بہتر ردعمل دیکھا جارہا ہے ۔ انہوں نے دس کاریں حاصل کرنے والے تمام انعام یافتگان کو اپنی اور اپنی تمام بجاج ٹیم کی جانب سے مبارکباد پیش کیں ۔ بجاج الیکٹرانکس کے دونوں شہروں میں تیرا برانچیں ہیں ۔ اس کے 10 لاکھ نقد انعام کے ڈرا کا جلد انعقاد ہوگا ۔ بجاج الیکٹرانکس کے آئٹمس پر مختلف ڈسکاونٹ آفرس دئیے جاتے ہیں ۔۔