نئی دہلی 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن کو مکمل اختیارات حاصل ہیں لیکن اِس کے باوجود اُسے پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے قانون کے مطابق عمل کرنا پڑتا ہے۔ سپریم کورٹ نے جو الیکشن کمیشن کا ارکان مقننہ کے مقدمہ میں تذکرہ کررہی تھی، نوٹ کیاکہ درخواست گذاروں کے وکیل کا کہنا ہے کہ اُسے الیکشن کمیشن کے بھرپور اختیارات کے نظریہ پر شک ہے۔ تاہم سپریم کورٹ نے کہاکہ اِس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کو بھرپور اختیارات حاصل ہیں لیکن اُسے قانون کا پابند بھی رہنا پڑتا ہے۔
کانگریس بیرون ملک تائید کی کوشاں
بھوپال ۔ /25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے مدھیہ پردیش میں بی جے پی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس پر الزام عائد کیا کہ وہ بیرون ملک کانگریس کی تائید میں حصول کیلئے کوشش کررہی ہے۔چنانچہ صدر کانگریس راہول گاندھی نے اپنے بیرونی دورہ میں حکومت مخالف بیانات دیئے تھے۔