الیکشن کمیشن کو ای وی ایم مل گئے

نئی دہلی ۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دو سرکاری کمپنیوں نے جنھیں لوک سبھا چناؤ کیلئے عصری M3 نوعیت کے الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی ، اُنھوں نے الیکشن کمیشن کو یہ مشینیں حوالے کردیئے ۔

سہارا گروپ کیخلاف تازہ کارروائی
نئی دہلی ۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سہارا گروپ کے خلاف نئی کارروائی میں ریگولیٹر سیبی نے گروپ کی ایک اور کمپنی کو قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے زائداز 14 ہزار کروڑ روپئے اکٹھا کرنے کی خاطی پایا ہے اور اس کمپنی اور اُس کے ڈائرکٹرس بشمول سبرت رائے کو یہ رقم 15 فیصد کے سالانہ سود کے ساتھ واپس کردینے کا حکم دیا ہے۔