اسلام آباد ، 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوامی خط اعتمادچرانے والوں کیخلاف غداری کا مقدمہ چلنا چاہئے، الیکشن کمیشن کا کردار شرمناک ہے۔ انھوں نے آج سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کو بتایا کہ پاکستان کی تاریخ میں دھاندلی کے حوالہ سے ہم نے جو کیس عدالت میں دائر کیا وہ اہم کیس ہے۔ پاکستان میں ابھی تک صاف و شفاف الیکشن نہیں ہوئے۔ صاف و شفاف ووٹوں کے بغیر ملک میں جمہوریت نہیں آسکتی۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں الیکشن کمیشن کا کردار شرمناک ہے۔